اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے افغان صدر اشرف غنی کے پیغام کے جواب میں یقین دلایا ہےکہ ہندوستان افغانستان میں کسی بھی حملے کو بھارت پر حملہ تصور کرے گا اور افغانستان کے عوام کے تحفظ اور ان کی سلامتی کیلئے ہر ممکن حد تک اقدامات کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر شائدہ ابدالی نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ہنگامی طورپر ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی طرف سے افغانستان پر حملےکے حوالے سے صدر اشرف غنی کا خصوصی پیغام دیا۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم مودی نے صدر اشرف غنی کو اپنے جوابی پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان افغانستان پر پاکستان کے حملے کو ہندوستان پر حملہ تصور کرےگا اور افغان عوام کے دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169